عالمی منڈی میں کافی چیزوں کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، اکنامک سروے حقائق پر مبنی اعداد و شمار پر ہوتا ہے، سیاست کو معیشت سے دور رکھنا چاہیے، این ای سی کی دستاویزات پلاننگ ڈویژن تیار کرتا ہے،وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت

جمعرات 4 جون 2015 23:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4 جون۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں کافی چیزوں کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، اکنامک سروے حقائق پر مبنی اعداد و شمار پر ہوتا ہے، سیاست کو معیشت سے دور رکھنا چاہیے، این ای سی کی دستاویزات پلاننگ ڈویژن تیار کرتا ہے۔ وہ جمعرات کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاست کو معیشت سے دور رکھنا چاہیے ہم آئندہ تین سال میں معیشت کی ترقی اور روزگار پر توجہ دیں گے، این ای سی کی دستاوزات پلاننگ ڈویژن تیار کرتا ہے اور یہ اکنامک سروے حقائق پر مبنی اعداد و شمار پر ہوتا ہے، ہم جو بھی فیصلہ کریں گے وہ ملک و قوم کے مفاد میں ہو گا اور ملکی معیشت کسی بھی قسم کے رسک کی متحمل نہیں ہو سکتی ۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی منڈی میں کافی چیزوں کی قیمت کم ہوئی ہے، ہم نے جون 2013میں پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانا تھا اسلئے ٹیکس کی مد میں کچھ اضافہ کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :