بھارت: گائے کے گوشت کے بعد انڈ ے کھانے پر بھی پابندی عائد
مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ نے کم غذائیت کے شکار بچوں کے لیے مفت کھانے کی اسکیم میں انڈوں کو شامل کرنے سے انکار کردیا
جمعرات 4 جون 2015 22:37
نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء ) ہندوستانی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ نے کم غذائیت کے شکار بچوں کے لیے مفت کھانے کی اسکیم میں انڈوں کو شامل کرنے سے انکار کردیا۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کی جانب سے یہ اقدام مبینہ طور پر ان کے سبزی خور ہونے کے باعث اٹھایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق شیوراج سنگھ چوہان جین مذہبی برادری سے اتفاق کرتے ہیں کہ انڈے بچوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ حکام کی جانب سے فیصلے کی وضاحت بھی نہیں کی گئی۔ناقدین کا کہنا ہے کہ ریاست کے نصف سے زائد بچے غذائیت کی کمی کا شکار ہیں جبکہ انڈوں میں بھاری تعداد میں پروٹین ہوتا ہے جو کمزوری کا شکار بچے باآسانی ہضم کرلیتے ہیں۔(جاری ہے)
'ان کے مطابق ریاست میں مقامی افراد کی بڑی تعداد بھی عدم غذائیت کا شکار ہے جو اس اسکیم سے مستفید ہوسکتے تھے۔
اس حوالے سے کام کرنے والے ایک سماجی کارکن نے اسکرال ڈاٹ ان پر کہا کہ جو افراد اپنے مذہبی نظریات کی وجہ سے حکومت پر اثر انداز ہورہے ہیں، وہ خود ان اسکیمز سے فائدہ نہیں اٹھاتے۔انہوں نے کہا کہ جو کمیونیٹیز اس طرح کی اسکیمز سے فائدہ اٹھاتی ہیں، وہ ان کے نظریات سے متفق نہیں جبکہ ریاست میں غذائیت کی کمی کی ذمہ داری لینے کو کوئی تیار نہیں۔اس سے قبل ہندوستان کی متعدد دیگر ریاستیں مفت کھانے کی اسکیمز اور گائے کے گوشت کھانے بھی پر پابندی لگاچکی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.