خواجہ سعد رفیق کی رکنیت کی بحالی کیس کی سماعت 22جون تک ملتوی، اپیل کی سماعت کے دوران اعتراضات داخل نہیں کئے جاسکتے، سپریم کورٹ

جمعرات 4 جون 2015 21:34

خواجہ سعد رفیق کی رکنیت کی بحالی کیس کی سماعت 22جون تک ملتوی، اپیل کی ..

اسلام آباد ۔ 04 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) سپریم کورٹ نے وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کی رکنیت کی بحالی کے حوالے سے کیس کی سماعت 22جون تک ملتوی کرتے ہوئے کہاہے کہ اپیل کی سماعت کے دوران اعتراضات داخل نہیں کئے جاسکتے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کوجسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تو خواجہ سعد رفیق کے وکیل خواجہ حارث نے پیش ہو کر عدالت کوبتایا کہ وفاقی وزیرسعد رفیق کے مخالف امیدوار حامد خان نے اپیل میں اعتراضات داخل کئے ہیں ، جس پرحامد خان کے وکیل نے عدالت سے ا ستدعاکی کہ پہلے اعتراضات پر فیصلہ کیاجائے تو خواجہ حارث نے اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ میں نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کررکھی ہے جس کیخلاف اعتراضات داخل نہیں کئے جاسکتے بلکہ حامد خان اگر چاہیں تو اپیل دائر کر سکتے ہیں ،عدالت نے بھی ان کی بات کو تسلیم کرتے ہوئے واضح کیاکہ اپیل کی سماعت کے دوران اعتراضات داخل نہیں کئے جاسکتے بعد ازاں وقت کی کمی کے باعث مزید سماعت 22جون تک ملتوی کردی گئی۔