پاکستان نے عالمی جوہری معاہدے این ٹی پی پر دستخط کرنے سے انکار کردیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 4 جون 2015 21:13

پاکستان نے عالمی جوہری معاہدے این ٹی پی پر دستخط کرنے سے انکار کردیا

واشنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 جون 2015 ء) پاکستان نے عالمی جوہری معاہدے این ٹی پی پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کی جانب سے واشنگٹن میں اہم پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چونکہ امریکہ پاکستان کے جوہری اثاثوں کے نظام پر اظہار اعتماد کرچکا ہے لہذا پاکستان نے امریکہ سے نیوکلئیر سپلائیر گروپ میں شامل کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سول نیوکلئیر ٹیکنالوجی کا حقدار ہے، دنیا پاکستان کو ایٹمی طاقت تسلیم کرے، پاکستان عالمی جوہری معاہدے این ٹی پی پر دستخط نہیں کرے گا۔ سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو کوئی وش لسٹ نہیں دی گئی۔ پاکستان 72 جگہوں پر جوہری آلات کی نشاندھی کرنے والا نظام لگارہا ہے، پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ہتھیار رکھنے والا ملک ہے۔ سیکرٹری خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پوری دنیا سے کیمیکل ہتھیاروں کے خاتمے کا حامی ہے، امریکہ نے قیام امن کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو تسلیم کیا ہے جبکہ پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :