کارکن کی ہلاکت پر متحدہ کا یوم سوگ، کراچی ، حیدرآباد میں ہڑتال، ٹرانسپورٹ بند

جمعرات 4 جون 2015 11:00

کارکن کی ہلاکت پر متحدہ کا یوم سوگ، کراچی ، حیدرآباد میں ہڑتال، ٹرانسپورٹ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جون2015ء) زیر حراست کارکن کی ہلاکت پر ایم کیو ایم یوم سوگ منا رہی ہے ، کراچی میں سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کم جبکہ پٹرول پمپس اور سی این جی سٹیشنز بند ہیں ، جامعہ کراچی ، وفاقی اردو یونیورسٹی اور انٹر بورڈ کے امتحانات ملتوی کر دئیے گئے۔ پولیس حراست میں ایم کیو ایم کے کارکن وسیم ابا کی ہلاکت کے خلاف شہر قائد میں سوگ منایا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کی کال پر شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے ،علی الصبح کھلنے والی دکانوں سمیت پٹرول پمپس ، سی این جی سٹیشنز اور چھوٹی بڑی مارکٹیں بند ہیں ، سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ انتہائی کم ہے ، جامعہ کراچی ، وفاقی اردو یونیورسٹی اور انٹر بورڈ کے تحت امتحانات ملتوی کر دئیے گئے ۔ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ، ادھر حیدر آباد میں بھی شٹرڈاؤن ہڑتال ہے ، شاہی بازار ، ریشم گلی ، حیدر چوک ، تلک چاڑی ، ہیر آباد اور لطیف آباد میں تمام دکانیں بند ہیں ۔ شہر میں تمام تعلیمی ادارے اور پٹرول پمپس بھی نہیں کھولے گئے ، سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم ہے ، ٹنڈو آدم ، نواب شاہ سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی ہڑتال کے باعث کاروباری مراکز بند ہیں۔

متعلقہ عنوان :