پاکستان کی ترقی کیلئے راہداری سمیت ہراقدام اٹھائیں گے ،چینی ائیرچیف

منگل 2 جون 2015 22:59

پاکستان کی ترقی کیلئے راہداری سمیت ہراقدام اٹھائیں گے ،چینی ائیرچیف

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء) چین کے ائیرچیف کے چیئرمین اورجنوبی ایشیاء امورکے نائب وزیرلوچیان چاڈنے کہاہے کہ پاکستان کی ترقی کیلئے راہداری سمیت ہراقدام اٹھائیں گے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق بیجنگ میں پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے ائیرچیف کے سنٹرل ملٹری کمیشن جنرل فین جنگ لونگ سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں ممالک نے فوجی تعاون بڑھانے پراتفاق کیا۔دونوں رہنماوٴں نے اسٹریٹجک تعاون بڑھانے اورپیشہ وارانہ امورپرتبادلہ خیال کیا۔پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے چین کے ائیرونائیکل امپورٹ اورایکسپورٹ کادورہ کیا۔سہیل امان نے چین پرواضح کردیاکہ پاک فضائیہ دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ کرنے میں اہم کرداراداکررہاہے

متعلقہ عنوان :