کوئٹہ : کوئٹہ کی رونقیں بحال کر کے رہیں گے، گذشتہ دو برس میں بلوچستان کے حالات میں بہتری آئی ہے، حالات مزید بہتر ہوں گے، دہشت گردی کے خاتمے میں ابھی کچھ وقت لگے گا، پاک چین راہداری منصوبے پر بھارتی وزیر کے بیانات ان کے عزائم کے عکاس ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف کی بلوچستان قیادت سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 2 جون 2015 14:06

کوئٹہ : کوئٹہ کی رونقیں بحال کر کے رہیں گے، گذشتہ دو برس میں بلوچستان ..

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 جون 2015 ء) : کوئٹہ میں بلووچستان کی قیادت سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دشمن کا مقصد بلوچستان میں لڑائی پھیلانا ہے، گذشتہ دو سال سے بلوچستان کے حالات بہتر ہو رہے ہیں، ہم حالات کو مزید معمول پر لے کر آئیں گے، انہوں نے کہا کہ مستونگ کا واقعہ نہایت افسوسناک ہے، لیکن صوبائی اور وفاقی حکومت، دونوں اطراف سے ذمہ داری کا ثبوت دیا گیا، وزیر اعظم نواز شریف نے سانحہ کے ملزما ن کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کر دی.

وزیر اعظم نے صوبائی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد بھی قابل تعریف ہے، سیاسی قیادت سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں سیاسی پختگی آ رہی ہے، ملک میں حکومت اور اپوزیشن تمام ملکی امور پر ساتھ ہیں ، تمام سیاسی پارٹیوں کا پاک چین راہداری منصوبے پر اتفاق قابل تعریف ہے، انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ ملک میں جہاں جہاں دہشت گردی ہے ویاں ہم سب متحد ہیں .

ملک میں آپریشن ضرب کامیابی سے جاری ہے ، دہشت گردوں پر آپریشن کا خوف مسلط ہو چکا ہے اسی لیے وہ اپنا بوری بستر اٹھا کر یہاں سے فرار ہو گئے ہیں ، آپریشن ضرب عضب میں فوج کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خاتمے میں فوج نے ان گنت قربانیاں دی ہیں.، جو کہ ہمارے لیے قابل فخر ہیں. نواز شریف نے کہا کہ پاک چین راہداری منصوبے پر بھارتی وزیر کا بیان ان کے عزائم کا عکاس ہے جبکہ چین نے بھارت کے اس اعتراض کو مسترد کر دیا ہے.

وزیر اعظم نے کہا کہ ملٹری کورٹس، آئینی ترمیم، راہداری سب پر تمام سیاسی لیڈر شپ نے اتفاق کیا، راہداری 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہے اور یہ سیاسی قوت کا اتفاق ہے جس پر ہمیں فخر ہے، انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ ہم کوئٹہ کی رونقیں واپس لانا چاہتے ہیں، جبکہ ملک میں امن و امان کی صورتحال میں مزید بہتری کے لیے کوشاں ہیں، حکومت دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مکمل خاتمے کا عزم رکھتی ہے، وزیر اعظم نے بتایا کہ ملک دشمن عناصر کی جانب سے سب صوبوں میں فرقہ واریت کا کسی اور بنا پر تقسیم کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن بطور پاکستانی ہمار انصب العین اس بات کی اجازت نہیں دیاتا کہ ہم ایک دوسرے کے خلاف نفرت کو ہوا دیں، وزیر اعظم نے بتایا کہ ملک کو معاشی طور پر 110 بلین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

اچھے دنوں کی واپسی کی کوشش میں سیاسی اور فوجی قیادت دونوں شامل ہیں، ملک دشمن عناصر ہماری یکجہتی کو توڑنا چاہتے ہیں.