Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور نے گرفتاری دے دی

muhammad ali محمد علی پیر 1 جون 2015 23:45

پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور نے گرفتاری دے ..
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 1 جون 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور نے گرفتاری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں مبینہ طور پر بیلٹ باکس چرانے کے الزام میں تحریک انصاف کے صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

علی امین کیخلاف 2 ایف آئی آر درج کی گئی تھیں جس کے بعد پولیس کی جانب سے ان کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر کا کئی گھنٹوں تک گھیراوَ کیا گیا جس کے بعد صوبائی وزیر نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ہدایت پر بالاخر گرفتاری دے دی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات