بلا امتیاز اور سیاسی دھڑے بندیوں کے عوامی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں، ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ
بھکر کے گلی اور محلے میں سوئی گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی تاکہ ہر گھر مستفید ہوسکے، ایم این اے کی وفد سے ملاقات
پیر 1 جون 2015 23:02
بھکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء ) بھکر شہر کی ایک ایک گلی اور محلے میں سوئی گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی تاکہ ہر گھر اس سے مستفید ہو سکے ۔ ہم عوام کے ساتھ ساتھ اپنے رب کو بھی جوابدہ ہیں۔بلا امتیاز اور سیاسی دھڑے بندیوں کے عوامی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں۔ محکمہ سوئی گیس نے بھکر کے جن محلہ جات میں گیس پائپ لائن بچھانے کا جاب آرڈر جاری کیا ہے اس میں تقریباً پورا شہر کور ہو جائے گا ۔
یہ بات ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ نے گذشتہ روز ڈھانڈلہ ہاؤ س پر مسلم لیگی ورکروں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں اخبارات میں شائع ہونے والے میرے ایک بیان سے چند دوستوں کو یہ تاثر پیدا ہوا ہے کہ باقی محلے رہ گئے ہیں حالانکہ ایسی ہر گز کوئی بات نہ ہے ۔(جاری ہے)
جن محلہ جات کے لئے جاب آرڈر جاری ہوئے ہیں ان کی پوری تفصیل کچھ یوں ہے ۔
محلہ شیخ رو ،محلہ ملکانوالہ ، محلہ عمر فاروق ، محلہ رانا شبیر مرحوم ،محلہ ریلوے ،محلہ حسن جہانیاں،محلہ لوہا رانوالہ،محلہ شہانی ، محلہ کروڑویاں ،محلہ ڈھانڈلہ غربی ،محلہ عید گاہ جنوبی ،ٹبہ محبت شاہ ، محلہ جعفریہ ، محلہ سواگیہ،ریلوے روڈ ، طویلہ گیٹ ،محلہ عالم آباد ، محلہ رحیم آباد ،بہل چوک ،حبیب آباد ،لودھرا ہسپتال اور ارد گرد کے علاقہ جات شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ اس کے بعد بھی اگر کوئی محلہ رہ گیا تو اس کا بھی جاب آرڈر لگایا جائے گا ۔ کسی محلہ کے مکینوں کو فکر مند نہیں ہو نا چاہیے۔میں بلا تفریق ہر گلی ہر محلہ تک سوئی گیس لے کر جاؤں گا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ محلہ چمنی غربی وشرقی میں پائپ لائن بچھانے کا کام دو دنوں میں شروع ہو رہا ہے ۔ گیس پائپ انشا اﷲ یکم جون کو پہنچنے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ جاتی پراسس کی وجہ سے کبھی کبھار کچھ تاخیر ہو جاتی ہے لیکن اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ جتنا کام ہو نا تھا وہ ہوگیا اور اس کے بعد اب نہیں ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پورے بھکر شہر سے وعدہ کیا ہوا ہے انشا اﷲ پورے بھکر شہر کے لئے فنڈز جاری کروائے ہیں یہی نہیں بلکہ نذیر ٹاؤن ،گڈولہ اور بعدازاں کوٹلہ جام تک اس پائپ لائن کو بچھانے کا عزم ہے تاکہ شہر کے نواحی علاقہ بھی اس سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی اور عوام کی خوشحالی مسلم لیگ (ن) کا منشور ہے اور قائد محترم میاں نواز شریف کے اقدامات کے بعد اب کسی پاکستانی کو یہ شک و شبہ نہیں ہو نا چاہیے کہ مسلم لیگ ملک و قوم کے لئے کچھ نہیں کر رہی ۔چین کے ساتھ ہونے والے معاہدات اس بات کا ثبوت ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.