سیا حت کی اہمیت کا فروغ،جوواگو ڈاٹ کام کی طرف سے صحا فیو ں ا و ر بلاگر ز کے لیے تقریب کااہتما م

پیر 1 جون 2015 23:02

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء) پا کستا ن میں سیا حت کی اہمیت کو فروغ د ینے کے لیے جوواگو ڈاٹ کام نے صحا فیو ں ا و ر بلاگر ز کے لیے ایک مقامی ہوٹل میں تقریب کااہتما م کیا۔اس تقر یب کا مقصد مقا می صحا فیو ں ا و ر بلاگر ز کوجوواگو ڈاٹ کے مقا صد،کرداراور پا کستا ن میں سیا حت کے فروغ کے لیے ا د ار ے کی کا و شو ں کے با ر ے میں آگا ہ کر نا تھا۔

جوواگو(Jovago.com)کی کنٹری منیجرندین ملک نے کہا کہ ایک محتاط سروے کے مطابق پاکستان میں 0.9 ملین سیاح پاکستان آتے ہیں جبکہ انڈیا میں 6.2 اور سری لنکا میں 4.8 سیاح آتے ہیں جبکہ پاکستان کے شما لی علاقہ جا ت دنیا کے خوبصورت ترین مقامات میں سے ہیں ۔ یہ بہترین موقع ہے کہ پاکستان میں سیاحت کوفروغ دینے کے لیے کام کیا جائے ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں ہوٹل بکنگ کے سب سے بڑے پلیٹ فارم جوواگو(Jovago.com) پاکستان میں سیاحتی وسفری صنعت کو جدید خطوط پر فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

ہم خو ش قسمت ہیں کہ ہمیں پا کستا ن کی خو بصو ر تی کو اجا گر کر نے ا و ر سیا حت کو فر و غ دینے کا مو قع ملا ہے۔ پوری دنیا میں سیاحوں اور صارفین کو ہوٹل بکنگ کی خدمات فراہم کرتا ہے۔جوواگو(Jovago.com) کا مقصد پاکستان میں سیاحتی صنعت کو دنیا بھر میں متعارف اوروسعت دلانا ہے۔ پاکستان میں انٹرنیٹ کے ذریعے معلومات اور سہولیات سے استفادہ کرنے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔Jovago.com اندرون ملک کاروباری اور سیاحت کے شوقین افراد کیلئے سیاحت کے حوالے سے مکمل معلومات بشمول سفری اخراجات مہیا کرتی ہے۔ جوواگو ڈاٹ کام کی ٹیم خود سیاحتی مقامات، ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کا معائنہ کرتی اور اس مقام کی اصل تصاویر دنیا بھر کے سیاحوں کی رہنمائی کیلئے اپنی ویب سائیٹ پر لوڈکرتی ہے۔۔