وزیراعلیٰ شہباز شریف کاراولپنڈی اسلام آباد میٹروبس پراجیکٹ کے پاک سیکرٹریٹ سٹیشن کا اچانک دورہ

پاک سیکرٹریٹ سٹیشن کے اطراف ہارٹیکلچر اور دیگر کاموں کو 24گھنٹے میں مکمل کیا جائے‘وزیراعلیٰ کی ہدایت راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس پراجیکٹ عوام کیلئے بہت بڑا تحفہ ہے ، افتتاح کا دن عوام کیلئے مسرت کا دن ہوگا ‘شہبازشریف

پیر 1 جون 2015 22:37

وزیراعلیٰ شہباز شریف کاراولپنڈی اسلام آباد میٹروبس پراجیکٹ کے پاک ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس پراجیکٹ کے پاک سیکرٹریٹ سٹیشن کا اچانک دورہ کیا اور پاک سیکرٹریٹ سٹیشن کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا -وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کنٹریکٹرز اور متعلقہ حکام کو فنشنگ کا کام جلد مکمل کرنے کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں- انہوں نے ہدایت کی کہ پاک سیکرٹریٹ سٹیشن کے اطراف ہارٹیکلچر اور دیگر کاموں کو 24گھنٹے میں مکمل کیا جائے اور تعمیراتی کاموں کی فنشنگ کے لئے دن رات کام کیا جائے-انہوں نے کہاکہ راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس پراجیکٹ پاکستان کے عوام کیلئے ایک بہت بڑا تحفہ ہے اور اس منصوبے کے افتتاح کا دن جڑواں شہروں کے عوام کے لئے خوشی و مسرت کا دن ہوگا بلاشبہ لاہور کے بعد راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس پراجیکٹ کایہ شاندار منصوبہ ٹرانسپورٹ کے نظام میں انقلاب برپا کر دے گا-

متعلقہ عنوان :