بھارت کا اقتصادی راہداری کے خلاف زہریلا پراپیگنڈا، دفتر خارجہ کی خاموشی، ترجمان دفتر خارجہ ردعمل بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل دینے کے بجائے موبائل فون اٹھانے سے گریز

پیر 1 جون 2015 22:28

بھارت کا اقتصادی راہداری کے خلاف زہریلا پراپیگنڈا، دفتر خارجہ کی خاموشی، ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے خلاف زہریلے بیان پر دفتر خارجہ کی خاموشی، باربار رابطہ کرنے کے باوجود ترجمان قاضی خلیل اﷲ بھارت کے خلاف ایک لفظ بولنے کیلئے تیار نہ ہوئے بلکہ وہ میٹھی نیند کے مزے لیتے رہے۔

(جاری ہے)

پیر کو بھارتی وزیر خارجہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی مخالفت میں کھل کر سامنے آ گئیں اور انہوں نے اس عظیم منصوبے پر پے در بے کئی مہلک حملے کر ڈالے جبکہ دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اﷲ بھارتی حملے کا جواب دینے کی بجائے اپنے گھر میں میٹھی نیند سوتے رہے۔

حتیٰ کہ ان کے نمبر پر بار بار رابطہ کرنے کے باوجود نہ تو انہوں نے موبائل فون اٹینڈ کرنا گوارہ کیا جبکہ نہ ہی بھارتی وزیر خارجہ کے جواب میں کوئی بیان جاری کیا، اگر ملک خارجہ پالیسی اسی طرح بیورو کریسی کے حوالے رہی تو پھر ملک کا اﷲ ہی حافظ ہے۔