نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی سرنگ دھماکے میں3مزدور جاں بحق، چینی انجینئرزسمیت 14 افراد زخمی ہوئے ، حادثہ گیس لیکج سے نہیں قدرتی عمل کے باعث پیش آیا ، ترجمان واپڈاکا نیلم جہلم واقعہ بارے وضاحتی بیان

پیر 1 جون 2015 22:26

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی سرنگ دھماکے میں3مزدور جاں بحق، چینی ..

مظفرآباد/ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء) مظفرآباد کے قریب نیلم جہلم ہائیڈرو پروجیکٹ کی مجہوئی سائٹ پر سرنگ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 3 مقامی مزدورجاں بحق اورایک چینی انجینئر سمیت14 زخمی ہوگئے۔ پیر کوواٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا )کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ گزشتہ رات 12 بجکر 15منٹ پر نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ٹنل کے اندر چٹان میں دھماکے سے 3 مقامی مزدور جاں بحق جبکہ ایک چینی انجینئر سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے ۔

زخمیوں کو سی ایم ایچ مظفر آباد منتقل کردیاگیاجہاں انھیں ہرممکن طبی امداد دی جاری ہے ۔سرنگ میں مزید کوئی بھی مزدور نہیں پھنسا ہوا۔ترجمان نے واضح کیا کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ٹنل میں پیش آنے والاحادثہ قدرتی تھا۔

(جاری ہے)

حادثہ ٹنل کے اندر کسی بھی گیس لیکج یا چٹان گرنے سے پیش نہیں آیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ منصوبے کے حکام کو ہدایت کی گی ہے کہ آئندہ اس طرح کے واقعات سے بچنے کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

۔حادثے کا شکار ہونے والے مزدوروں کا تعلق آس پاس کے علاقوں سے تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ سال 24 دسمبر کو بھی نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا ایک زیر تعمیر ستون گرگیا تھا، جس کے نتیجے میں چینی انجینئر سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس حادثے میں 5 مقامی مزدور زخمی بھی ہوئے تھے۔واضح رہے کہ 274.882 ارب روپے کی لاگت کے اس اہم منصوبے کی تکمیل کے لیے متعلقہ اداروں نے 2016ء تک کی مہلت مانگی تھی جو وسائل کی فراہمی سے مشروط تھی۔تاہم وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ سال ان اداروں کو مہلت دینے سے انکار کرتے ہوئے اسے 15-2014 میں مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :