ایف آئی اے کو ایگزیکٹ کے کمپوٹر ڈیٹا سے پاکستانیوں کو ڈگری جاری کرنے سے متعلق فہرست مل گئی ،ذرائع

پیر 1 جون 2015 22:09

ایف آئی اے کو ایگزیکٹ کے کمپوٹر ڈیٹا سے پاکستانیوں کو ڈگری جاری کرنے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء) ایف آئی اے کا ایگزیٹ کمپنی کے خلاف تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کے کمپوٹر ڈیٹا سے پاکستانیوں کو ڈگری جاری کئے جانے سے متعلق فہرست بھی ملی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایگزیٹ میں تفتیش کے دوران ایف آئی اے کو کمپیوٹرز سے ایسے پاکستانیوں کی بھی فہرست ملی ہے جنھیں ڈگریاں جاری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرست میں پاکستانیوں کے نام، نمبرز اور پتا بھی درج ہے۔ ایف آئی اے نے ان تمام افراد کو بیانات دینے کے لئے طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے اور پیر ہی ان افراد کو نوٹسز جاری کرنے کا سلسلہ ہو جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے حکام ان افراد سے پوچھ گچھ کریں گے کہ آیا انھیں ایگزیکٹ سے ڈگری جاری ہوئی تھی اور کب اور کس سال جاری کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :