` پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو7 ماہ بعد والد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے
بلاول ہاوٴس میں شاندار استقبال ،آمد سے قبل ائیر پورٹ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات دبئی کی پرواز سے کراچی پہنچے تو ہیلی کاپٹر میں سوار ہو کر بلاول ہاؤس پہنچے`
پیر 1 جون 2015 22:07
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء) پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو7 ماہ بعد اپنے والد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ہیں، بلاول ہاوٴس میں شاندار استقبال کیا گیا ہے ۔ پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی آمد سے قبل ائیر پورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ پولیس کے جوانوں کے ساتھ ایس ایس یو کے کمانڈوز کو بھی ائیرپورٹ پر تعینات کیا گیا تھا۔
بلاول بھٹو زرداری دبئی کی پرواز سے کراچی پہنچے تو پہلے سے تیار ہیلی کاپٹر میں سوار ہو کر وہ بلاول ہاؤس پہنچے۔پیپلز ذرائع کے مطابق بلاول بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی قیادت کریں گے اور کارکنوں کو متحرک کریں گے۔ بلاول کی واپسی میں آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے انتہائی اہم کردار ادا کیا۔(جاری ہے)
بلاول بھٹو کی آصف علی زرداری سے اختلافات کی خبریں بھی آتی رہی ہیں،جبکہ پارٹی قیادت ان خبروں کی تردید بھی کرتی رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول ہاوٴس میں آرام کے بعد اہم ملاقاتیں کریں گے۔ جس کے بعد باقاعدہ طور پرسیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے لیے سندھ میں منعقدہ جلسوں میں بلاول بھٹو زرداری شریک ہوں گے۔ خیال رہے کہ بلاول بھٹو زرداری 18 اکتوبر 2014ء کو باغ جناح میں جلسہ میں سیاسی کیرئیر کا آغاز کرنے کے چند روز بعد ہی اختلافات کی وجہ سے بیرون ملک روانہ ہو گئے تھے۔ اس دوران بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس اور اپنی والدہ کی برسی کی تقریبات میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے۔ `متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.