جنوبی کوریا اور چین کے درمیان آزادانہ تجارت کا معاہدہ طے پا گیا

پیر 1 جون 2015 20:53

جنوبی کوریا اور چین کے درمیان آزادانہ تجارت کا معاہدہ طے پا گیا

سیول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء) جنوبی کوریا اور چین نے آزادانہ تجارتی معاہدے پر دستخط کردیئے جس کے تحت دو دہائیوں سے زائد عرصے پر مشتمل نوے فیصد سے زائد اشیاء پر ٹیرف کا خاتمہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے تجارت نے ایشیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان معاہدے پر دستخط کیلئے سیول میں مذاکرات کئے معاہدہ مالیاتی اور تجارت سمیت بائیس شعبوں کا احاطہ کئے ہوئے ہے تاہم اس میں چاول اور آٹوز شامل نہیں ہونگے ۔ جنوبی کوریا کی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ معاہدہ نافذ العمل ہونے کے بعد گراس ڈومیسٹک اشیاء میں ایک فیصد پوائنٹ کا اضافہ کریگا اور دہائی میں پچاس ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا کریگا

متعلقہ عنوان :