راولا کوٹ : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مودی کی گرفتاری پر انعام کا اعلان کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 1 جون 2015 14:19

راولا کوٹ : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مودی کی گرفتاری پر انعام ..

راولا کوٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم جون 2015 ء) : راولا کوٹ میں امیر جماعت اسلامی نے اپنے خطاب میں وزیر اعظم بھارت نریندر مودی کی گرفتاری پر انعام کا اعلان کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ مودی کو گرفتار کرنے والے کو ایک ارب روپے دیں گے، سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ حکومت کشمیر کے معاملے پر واضح پالیسی اختیار کرے ، کشمیریوں نے خون میں نہا کر پاکستان کا جشن منایا ، ہمیں شہدا کی قربانیوں سے وعدہ وفا کرنا ہے، ان کا کہنا تھا ہندوستان کبھی ہمارا دوست نہیں ہو سکتا، بھارت سے دوستی کرنے والے ممبئی چلے جائیں، بھارت سے دوستی کا ایجنڈا محض کشمیر کی آزادی ہے اور کچھ نہیں.انہوں نے کہا کہ مودی کے کارکن مجاہد صلاح الدین کو گرفتار نہیں کر سکتے، حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران اندھے ، گونگے اور بہرے ہیں انہیں کی وجہ سے ہم کشمیر کی آزادی کی منزل سے کوسوں دور ہو گئے ہیں.

متعلقہ عنوان :