میرے اشارے پر نوجوان کا قتل ہوا ہے ایسا کہنا غلط ہے،میاں افتخار

پیر 1 جون 2015 14:13

میرے اشارے پر نوجوان کا قتل ہوا ہے ایسا کہنا غلط ہے،میاں افتخار

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء) اے این پی کے سیکرٹری جنرل و سابق صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ایسے کہنا غلط ہے کہ میرے اشارے پر تحریک انصاف کاکارکن قتل ہوا ہے ،مقتول کا والد نے عدالت میں بیان دیا کہ میاں افتخار حسین میرے بیٹے کے قاتل نہیں ہیں تو پھر کس کے کہنے پر میرے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی ہے؟صوبائی حکومت کیس میں سیاسی مداخلت بند کرے،میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز میاں افتخار حسین نے عدالت پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف ،پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور دیگر کا مشکور ہوں جنہوں نے میرے ساتھ ہمدردی کی ہے،عمران خان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری بہادری کی تعریف کی ،انہوں نے کہا کہ میں ایک اکلوتے شہید بیٹے کا باپ ہوں،میں کسی باپ سے ان کے بیٹے کی جان کیسے لے سکتا ہوں،یہ کہنا غلط ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن کا قتل میرے اشارے پر ہوا ہے ،شہید کارکن میرا بھی بیٹا ہے ،کوشش کروں گا کہ مقتول کے اصل قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور اس حوالے سے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کو تیار ہوں،انہوں نے کہا کہ میں کسی قتل کے واقعہ میں ملوث نہیں ہوں،مقتول کے والد نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ میاں افتخار حسین میرے بزرگ ہیں اور انہوں نے میرے بیٹے کو قتل نہیں کیا ہے اور نہ ہی میں نے میاں افتخار کیخلاف مقدمہ درج کرایا ہے،انہوں نے کہا کہ مقتول کے والد کا بیان سن کا حیران ہوں کہ میرے خلاف کس نے ایف آئی آر درج کرائی ہے،انہوں نے کہا کہ میری بھر پورکوشش ہے کہ قاتلوں کو سامنے لاؤں ،صوبائی حکومت کیس میں سیاسی مداخلت نہ کرے۔

متعلقہ عنوان :