وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے افتخار حسین کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا،آئی جی پی سے رپورٹ طلب

اتوار 31 مئی 2015 23:45

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے افتخار حسین کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا،آئی جی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے اے این پی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین کی گرفتاری کی نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پی سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی پولیس مکمل طور پر غیر سیاسی ہے اور میاں افتخار حسین کو نہ تو میرے حکم پر گرفتار کیا گیا ہے اور نہ ہی میرے حکم پر رہا کیا جا سکتا ہے کیونکہ قانون کی نظر میں تمام شہری برابر کا درجہ رکھتے ہیں اور ایک طریقہ کار کے مطابق ہی قانون پر عمل ہوتا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ پولیس کو نہ صرف میاں افتخار حسین کا معاملہ بلکہ دیگر معاملات بھی میرٹ اور قانون کے مطابق دیکھنا چاہئیے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کا موازنہ پنجاب یا سندھ کی پولیس سے نہ کیا جائے کیونکہ خیبر پختونخوا کی پولیس مکمل طور پر آزاد اور خود مختار ہے۔

متعلقہ عنوان :