بھارت میں بجلی کے محکمے نے دکاندار کو 55 کروڑ کا بجلی کا بل بھجوا دیا

اتوار 31 مئی 2015 23:41

بھارت میں بجلی کے محکمے نے دکاندار کو 55 کروڑ کا بجلی کا بل بھجوا دیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2015ء) بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ کے شہر رانچی میں بجلی کے محکمے نے دکاندار کو 55 کروڑ کا بجلی کا بل بھجوا دیا جسے دیکھتے ہی اس کے ہوش اڑا گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھاڑ کھنڈ کے شہر رانچی میں ایک کریانہ دکان دار کرشنا پرساد کو اس وقت شدید جھٹکا لگا جب اسے دکان کا حیران کن 55.49 کروڑ انڈین روپے کا بل ملا۔

کرشنا کے بھائی جتندر نے بتایا کہ ایک دن پہلے ملنے والے بل کی وجہ سے ان کا بھائی صدمے میں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ ’عموماً ہمیں ماہانہ 800 روپے تک بل آتا تھا لیکن پچھلے تین مہینوں سے کوئی بل نہیں ملا اور اب ملا تو اتنا زیادہ‘۔تاہم، محکمہ بجلی کیانجینئر راج کمار کہتے ہیں’میٹر ریڈر نے غلطی کی جس کا ہم نے ازالہ کر دیا اور اب یہ 10500 روپے رہ گیا ہے‘۔انہوں نے بتایا کہ اب ایک آوٴٹ سورس کمپنی کے ذریعے بل بھجوائے جاتے ہیں۔نئے بل پر جتندر کہتے ہیں کہ انہیں ماہانہ 800 روپے بل آتا تھا۔ اس طرح ان کا نیا بل زیادہ سے زیادہ 2400 ہونا چاہیئے۔’ہم درست کیے جانے والے بل کو بھی مناسب فورم پر چیلنج کریں گے۔

متعلقہ عنوان :