Live Updates

(ن) لیگ نے کبھی بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے یہ کہنا درست نہیں ،مسلم لیگ (ن) نے1987ء،1991ء اور 1998ء میں بلدیاتی انتخابات کروائے ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارکا عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل

اتوار 31 مئی 2015 22:31

(ن) لیگ نے کبھی بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے یہ کہنا درست نہیں ،مسلم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2015ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ یہ کہنا درست نہیں کہ (ن) لیگ نے کبھی بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے،(ن) لیگ نے1987ء،1991ء اور 1998ء میں بلدیاتی انتخابات کروائے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے عمران خان کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ نے اپنے دور میں بلدیاتی اداروں کو اہمیت دی ،(ن) لیگ واحد جماعت ہے جس نے 3 مرتبہ بلدیاتی انتخابات کروائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ (ن) لیگ نے کبھی بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے،(ن) لیگ نے1987ء،1991ء اور 1998ء میں بلدیاتی انتخابات کروائے،(ن) لیگ واحد جماعت ہے جس نے اختیارات کی تقسیم کو یقینی بنایا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات