وزیراعلیٰ کا ایم پی اے رانا شمشاد اوران کے بیٹے کے قتل کے واقعہ کا سخت نوٹس،ملزمان کی فوری گرفتار ی کا حکم

اتوار 31 مئی 2015 21:40

وزیراعلیٰ کا ایم پی اے رانا شمشاد اوران کے بیٹے کے قتل کے واقعہ کا سخت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 مئی۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے گوجرانوالہ کے علاقے کامونکی میں مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے رانا شمشاد اوران کے بیٹے کے قتل کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتارکر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

وزیراعلیٰ نے فائرنگ سے رانا شمشاد اور ان کے بیٹے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہر ے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا اورسوگوار خاندان سے ہمدردی اوراظہار تعزیت کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ رانا شمشاد اوران کے بیٹے کے قتل کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ۔پولیس فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو فی الفور قانون کے کٹہرے میں لائے۔

متعلقہ عنوان :