پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 31 مئی 2015 18:58

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مئی۔2015ء)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے بتایا کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں 6 روپے 80 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 91 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 53 پیسے اضافے کی سمری بھجوائی تھی تاہم وزیراعظم نے تمام تر بوجھ صارفین پر منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اسحاق ڈار کے مطابق حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر تقریباً 6 ارب روپے کی سبسڈی دے گی اور آج رات 12 بجے سے پیٹرول کی قیمت میں 3روپے 50 پیسے کا اضافہ کیا جائے گا۔ وزیرخزانہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 87 روپے 12 پیسے، لائٹ ڈیزل 61 روپے 67 پیسے اور ہائی اوکٹین کی قیمت 83 روپے 81 پیسے میں دستیاب ہو گا جب کہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 64روپے 94پیسے فی لیٹر ہو گی۔