ملتان ائرپورٹ پر کل پھنس جانے والا طیارہ نہ ہٹایا جاسک

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 31 مئی 2015 18:32

ملتان ائرپورٹ پر کل پھنس جانے والا طیارہ نہ ہٹایا جاسک

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مئی۔2015ء) ملتان ائرپورٹ پر کل لینڈنگ کے دوران ٹائر پھٹنے سے پھنس جانے والا طیارہ اب تک نہیں ہٹایا جا سکا۔ ائر پورٹ بند ہونے سے کئی انٹرنیشنل پروازیں بھی نہیں جا سکیں۔گزشتہ شام 7 بج کر 40 منٹ پر اسلام آباد سے ملتان آنے والی پرواز پی ۔ کے 681 کا ٹائر لینڈ کرتے ہوئے پھٹ گیا۔

(جاری ہے)

طیارہ اب بھی رن وے پر موجود ہے، جس کی وجہ سے رن وے کو بند کر دیا گیا ہے ۔ ایر پورٹ ذرائع کے مطابق طیارہ آج سہ پہر تک رن وے سے ہٹایا جا سکے گا، جس کے بعد فلائٹ آپریشن شروع ہو گا ۔ اب تک ملتان ایر پورٹ پر اندرون ملک کی 10 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ دبئی سے آنے اور جانے والی 2 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔ ان پروازوں کے مسافر ائر پورٹ پر محصور ہیں ۔

متعلقہ عنوان :