ایگزیکٹ معاملہ،میڈیا خبر کی پہلے تصدیق کرے، ڈی جی ایف آئی اے سندھ شاہد حیات

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 31 مئی 2015 17:28

ایگزیکٹ معاملہ،میڈیا خبر کی پہلے تصدیق کرے، ڈی جی ایف آئی اے سندھ شاہد ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مئی۔2015ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے مبینہ جعلی ڈگریوں کے اسکینڈل میں ملوث ادارے ایگزیکٹ کے خلاف اطمینان بخش شواہد جمع ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے سندھ شاہد حیات نے کہا کہ ایگزٹ کے خلاف تحقیقات سترہ روز کے اندر مکمل کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اتنا مواد ہے کہ اسے عدالت میں پیش کرکے ثابت کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹ دفاتر سے ملنے والے مواد کی فارنزک جانچ پڑتال جاری ہے اور فارنزک ٹیم نے کافی حد تک کام ختم کرلیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ معلوم ہوا کہ یونیورسٹی کیسے بنتی تھی، ان کا ڈومین کیسے خریدی جاتی تھی، ان کا نام کیسے بنایا جاتا تھا، ادائیگیاں کیسے ہوتی تھیں اور ہوسٹنگ کیسے کی جاتی تھی جیسا ڈیٹا ہمارے پاس آگیا ہے، جبکہ کمپنی نے اپنا انٹرنل ای میل سسٹم بھی بنایا ہوا تھا اس کا ڈیٹا بھی ہمارے پاس آگیا ہے تاہم ابھی بھی کافی ڈیٹا موجود ہے جس پر کام ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ جس عمارت میں ڈگریاں پرنٹ کی جاتی تھیں وہ کرائے کی ہے، جس کا کرایہ نامہ ہمارے پاس موجود ہے۔ شاہد حیات نے کہا کہ میڈیا کوئی بھی خبر دینے سے پہلے تصدیق کرے، اب اس کیس کے حوالے سے روزانہ شام کو پریس ریلیز جاری کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :