ایگزیکٹ سے ڈگری حاصل نہیں کی، عامر لیاقت

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 31 مئی 2015 16:47

ایگزیکٹ سے ڈگری حاصل نہیں کی، عامر لیاقت

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مئی۔2015ء) ایگزیکٹ سے ڈگری حاصل نہیں کی، اے آروائی نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے اینکرپرسن عامر لیاقت نے ایگزیکٹ سے ڈگری لینے کی خبروں کی تردید کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ ایک شانداراکیڈمک کیرئیر کی حامل ہیں اور ابھی بھی جامعہ کراچی سے پی ایچ ڈی کرنے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی وفاقی اردو یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں اورانہیں کسی بین الاقوامی ڈگری کی ضرورت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا نے اس معاملے میں غیرذمہ داری کامظاہرہ کیا ہے اوران کا موقف جاننے کی کوشش نہیں کی گئی۔ عامر لیاقت نے دورانِ گفتگو انتہائی برہمی کا مظاہرہ کیا اور انتہائی سخت لہجے میں خبر کی تردید کی اور کہاکہ خبر چلانے سے پہلے ان کا موقف جاننا چاہئیے تھا۔

متعلقہ عنوان :