Live Updates

عمران خان کے تمام الزامات غلط ہیں  دورہ لندن پہلے سے طے شدہ تھا  چیئر مین نادرا عثمان مبین

الیکشن ٹربیونل جب بھی بلائے گا ضرور پیش ہو جاؤنگا  میڈیا سے گفتگو

اتوار 31 مئی 2015 13:48

عمران خان کے تمام الزامات غلط ہیں  دورہ لندن پہلے سے طے شدہ تھا  چیئر ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 مئی۔2015ء) چیئرمین نادرا عثمان مبین نے عمران خان کے الزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا دورہ لندن پہلے سے طے شدہ تھا الیکشن ٹربینول جب بھی انہیں بلائے گا وہ پیش ہوں گے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین نادرا نے کہاکہ الیکشن ٹربینول میں وہ خود پیش ہوئے تھے اور نادرا کی مرتب کردہ رپورٹ جمع کروائی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کی پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل تیار نہیں تھے اور انہوں نے ان سے تیار کردہ رپورٹ پر کراس ایگزیمن نہیں کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ لندن کا دورہ پہلے سے شیڈول تھا۔ گرمیوں کی چھٹیوں میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے پاکستان جانا ہوتا ہے اور ان کو نادرا کارڈز کے حوالہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اس لئے وہ اپنی تین رکنی ٹیم کے ہمراہ برطانیہ آئے ہیں اور آج چھٹی ہونے کے باوجود کام کروا رہے ہیں۔ چیئرمین نادرا نے کہا کہ وہ پانچ دن کے لئے برطانیہ آئے ہیں -

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :