Live Updates

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں قوم نے دھاندلی دیکھ لی ، الیکشن کمیشن عمران خان اور پرویز خٹک کیخلاف ایکشن لے ، سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چےئر مین آصف علی زرداری کا بیان

اتوار 31 مئی 2015 00:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2015ء) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چےئر مین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پوری قوم نے دھاندلی دیکھ لی ، الیکشن کمیشن عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف ایکشن لے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے سابق وزیر لیاقت شباب کو انتخابات سے قبل دو روز قبل گرفتار کرلیا گیا تھا ، سابق وزیر کو انتخابات سے قبل گرفتار کرنا قبل از الیکشن دھاندلی کے مترادف ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں خیبرپختونخوا حکومت نے دھاندلی کی سرپرستی کی ہے اس لئے الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ تحریک انساف کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے خلاف کارروائی کرے ۔ عمران خان کے پی کے کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی ساری دنیا نے دیکھ لی ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ عمران خان اور وزیر اعلی کے پی کے کی جانب سے انتخابات میں کی جانے والی دھاندلی کے خلاف ایکشن لے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات