الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات پر اظہار اطمینان
اتوار 31 مئی 2015 00:16
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے انہیں تسلی بخش قراردیا ہے۔
(جاری ہے)
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بلدیاتی انتخابات پر اظہار اطمینان اور تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صوبے میں صاف اور شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ تھا تاہم سیکیورٹی کا چیلنج درپیش تھا جس میں الیکشن کمیشن کافی حد تک کامیاب بھی رہا جب کہ انتخابات کے حوالے سے کچھ شکایات بھی موصول ہوئیں جن پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے صوبے بھر میں 11 ہزار 211 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے اور 7 کروڑبیلٹ پیرز چھاپے گئے جب کہ انتخابات میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے 80 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں اورفوج کی 35 کمپنیز نے فرائض سرانجام دیئے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹاف، سیکیورٹی اہلکار، پاک فوج، آراوز اور ڈی آراوز کا انتخابات کے لیے کردارقابل تعریف رہا جب کہ خیبرپختونخوا کی خواتین ووٹرزکا حق رائے دہی کیلئے نکلنا بھی قابل تحسین ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.