مشہور صحافی کامران خان کو بڑا دھچکا، ٹیم میں شامل 3 ایگزیکٹیو پروڈیوسرز نے جیو جوائن کرلیا

muhammad ali محمد علی اتوار 31 مئی 2015 00:05

مشہور صحافی کامران خان کو بڑا دھچکا،  ٹیم میں شامل 3 ایگزیکٹیو  پروڈیوسرز ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مئی 2015 ء) مشہور صحافی کامران خان کو بڑے دھچکا کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے، ان کی ٹیم میں شامل 3 ایگزیکٹیو پروڈیوسرز نے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے جیو جوائن کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشہور صحافی اور بول ٹی وی کے سابق صدر کامران خان کو ان کی ٹیم کے 3 ایگزیکٹیو پروڈیوسرز نے کی جانب سے بیچ راستے میں چھوڑ دیا گیا ہے۔

تینوں ایگزیکٹیو پروڈیوسرز نے جیو گروپ جوائن کرلیاہے۔

(جاری ہے)

بول گروپ سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد کامران خان کی جانب سے ان کی ٹیم کو یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ کچھ چینلز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور جلد ہی کسی چینل کو جوائن کرلیں گے۔ تاہم کامران خان کی ٹیم میں شامل تینوں ایگزیکٹیو پروڈیوسرز نے جیو گروپ کی جانب سے پرکشش پیکج کی آفر ملنے کے بعد کامران خان کو اعتماد میں لیے بنا ہی جیو گروپ جوائن کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تینوں ایگزیکٹیو پروڈیوسرز کے کامران خان سے علیحدگی اختیار کرنے پر معروف صحافی کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کامران خان کے جلد ہی اے آر وائی یا دنیا نیوز کے ساتھ معاملات طے پاجائیں گے۔