خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن، غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری

ہفتہ 30 مئی 2015 17:41

خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن، غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مئی2015ء) دس سال بعد خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن کے غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق پشاور ضلع کونسل کے وارڈ نمبر 38 میں جے یو آئی ف کے زبیر علی 52 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ تحریک انصاف کے محمد بلال 37 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ وارڈ 31 کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق اے این پی کے صفدر خان 82 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پی ٹی آئی کے حامد محمود 60 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

کوہاٹ کی یونین کونسل سماری ضلع کونسل وارڈ 14 میں آزاد امیدوار صابر شاہ 1054 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ تحریک انصاف کے وحید شاہ 897 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ہری پور یونین کونسل کوٹ نجیب اللہ کے ضلع کونسل وارڈ 26 کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے سردار ہارون 3675 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار مرزا عاطف 1297 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر دہے۔ وارڈ نمبر 26 میں ٹرن آؤٹ تقریباً 43 فیصد رہا۔ صوابی ضلع کونسل وارڈ 43 میں اے این پی کے وارث خان 67 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر جبکہ عوامی جمہوری اتحاد کے اجمل خان 48 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔