اسلا م آباد : آخر کار شعیب شیخ سے ایف آئی نے سچ اگلوا ہی لیا، دوران تفتیش شعیب شیخ نے اہم انکشاف کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 مئی 2015 16:15

اسلا م آباد : آخر کار شعیب شیخ سے ایف آئی نے سچ اگلوا ہی لیا، دوران تفتیش ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مئی 2015 ء): ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ ایف آئی اے کی حراست میں ہیں.ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ کئی روز سے تفتیش کرنے کے با وجود شعیب شیخ کچھ بھی بتانے کو تیار نہیں تھے تاہم کئی دن کی محنت کے بعد تفتیشی حکام ان سے سچ اگلوانے میں کامیاب ہو ہی گئے، دوران تفتیش ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کا کہنا تھا کہ امریکہ، عرب ممالک اور برطانیہ میں مقیم کئی افراد کو ڈاکٹریٹ کی 147 ڈگریاں دی گئیں جن میں سے کئی ایک دنیا میں اہم ترین عہدوں پر فائز ہیں، ایف آئی اے حکام کے مطابق ایگزیکٹ کے دفتر میں چھاپے کے دوران بر آمد ہونے والی جعلہ ڈگریوں سے بھرے سو کے قریب کارٹن ایف آئی اے کے دفتر منتقل ہو گئے ہیں جن میں سے 86 ہزار جعلی ڈگریوں کی گنتی مکمل کر لی گئی ہے۔