اقتصادی راہداری منصوبے کا مقصد مختلف شعبوں میں پاک چین دو طرفہ تعاون کو پائیدار ترقی دینا ہے ، راہداری منصوبہ دونوں ممالک کے مجموعی تعاون کا فریم ورک ، یہ منصوبہ پورے پاکستان کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے، ترجمان چین وزارت خارجہ ہوا چن بنگ کی پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 29 مئی 2015 23:33

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2015ء) ترجمان چین وزارت خارجہ ہوا چن بنگ نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے کا مقصد مختلف شعبوں میں پاک چین دو طرفہ تعاون کو پائیدار ترقی دینا ہے ، راہداری منصوبہ دونوں ممالک کے مجموعی تعاون کا فریم ورک ، یہ منصوبہ پورے پاکستان کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ وہ جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے ثمرات تمام پاکستانیوں کو ملیں گے ، اس منصوبے کا مقصد مختلف شعبوں میں پاک چین دو طرفہ تعاون کو پائیدا ترقی دینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ راہداری منصوبہ دونوں ممالک کے مجموعی تعاون کا فریم ورک ہے اور پورے پاکستان کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے ، اس کا فائدہ پوری پاکستانی عوام کو ہوگا ۔ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی اور ہر طرح کا تعاون بڑے گا چین پاکستان کے ساتھ دوستی کو مزید وسعت دے گا ۔

متعلقہ عنوان :