مستونگ کے علاقے سے اغوا کیے گئے 12 مسافروں کو قتل کردیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 29 مئی 2015 23:14

مستونگ کے علاقے سے اغوا کیے گئے 12 مسافروں کو قتل کردیا گیا
کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 مئی 2015 ء) مستونگ کے علاقے سے اغوا کیے گئے 12 مسافروں کو قتل کردیا گیا ہے۔ لیویز ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق مستونگ سے کراچی جانے والی مسافر بسوں سے اغوا کیے گئے 12 مسافروں کو اغوا کاروں کی جانب سے قتل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لیویز فورس 5 اغوا شدہ مسافروں کو بازیاب کروانے میں کامیاب ہوگئی ہے جبکہ مسافروں کی بازیابی کیلئے لیویز فورس کا آپریشن جاری اور لیویز اور اغوا کاروں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :