لندن: جارج گیلووے کا لندن میئر کا انتخاب لڑنے کا ارادہ

گیلووے حالیہ برطانوی انتخابات میں پاکستانی نژاد خاتون سے بریڈ فورڈ کی سیٹ ہار گئے تھے،میئر کے لیے انتخاب اگلے سال ہوگا

جمعہ 29 مئی 2015 21:44

لندن: جارج گیلووے کا لندن میئر کا انتخاب لڑنے کا ارادہ

لندن ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء )سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ جارج گیلووے نے لندن کے میئر کا انتخاب لڑنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ اس ارادے کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیا، گیلووے حالیہ برطانوی پارلیمانی انتخابات میں پاکستانی نژاد خاتون سے بریڈ فورڈ کی سیٹ ہار گئے تھے۔

(جاری ہے)

برطانوی ریڈیو سے بات چیت میں جارج گیلووے کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 35برس سے لندن میں رہائش پذیر ہیں اور مجھے اس شہر اور یہاں بسنے والی کمیونٹیز کے مسائل کا اچھی طرح علم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ لندن میئر منتخب ہونے میں کامیاب ہوجائیں گے، لندن میئر کے لیے انتخاب اگلے سال ہوگا۔