امریکی یونیورسٹی کا 25 سالہ گریجویٹ دمام مسجد پر خودکش حملہ کرنے والے بمبار کے آگے چٹان بن گیا،جان کی قربانی دے کر بڑے نقصان سے بچا لیا

جمعہ 29 مئی 2015 21:26

امریکی یونیورسٹی کا 25 سالہ گریجویٹ دمام مسجد پر خودکش حملہ کرنے والے ..

ریاض/واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) سعودی عر ب کے شہر دمام میں نماز جمعہ کے دوران مسجد کے باہر خودکش دھماکہ کرنے والے بمبار کو امریکی یونیورسٹی کے 25 سالہ گریجویٹ نے روک کر بڑی تباہی اور جانی نقصان سے بچا لیا۔

(جاری ہے)

امریکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر دمام میں مسجد کے باہر ہونے والے خودکش حملے کے بعد ایک عینی شاہد محمد ادریس نے بتایا ہے کہ خودکش حملہ آور نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن ایک نوجوان نے اسکا پیچھا کیا جو مسجد کے داخلی راستے پر واقع چیک پوائنٹ پر موجود تھا ۔

خودکش حملہ آور مسجد کے جنوبی راستے سے خواتین والے سیکشن میں داخل ہونا چاہتا تھا۔نوجوان کی شناخت عبدالجلیل ابراش کے نام سے ہوئی ہے جو امریکی یونیورسٹی سے گریجویٹ ہے ۔واضح رہے کہ دمام خودکش دھماکے میں 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں ا ور دہشتگرد تنظیم داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :