ایگزیکٹ کی تحقیقات کیلئے برطانوی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے ، مقدمہ درج ہوچکا ہے ، تفتیش کے بعد مزید مقدمات درج کرنے پڑے تو کریں گے ، عزیز بلوچ اور حماد صدیقی نظر میں ہے اسے بھاگنے نہیں دیں گے ، معظم علی کے معاملے پر پاکستان اور برطانیہ کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں ، چند روز میں اہم پیش رفت ہوگی

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا چک بیلی میں جلسہ عام سے خطاب

جمعہ 29 مئی 2015 19:07

ایگزیکٹ کی تحقیقات کیلئے برطانوی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے ، مقدمہ ..

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ایگزیکٹ کی تحقیقات برطانوی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے ، اس کے خلاف مقدمہ درج ہوچکا ہے ، تفتیش کے بعد مزید مقدمات درج کرنے پڑے تو کریں گے ، عزیز بلوچ اور حماد صدیقی نظر میں ہے اسے بھاگنے نہیں دیں گے ، آئندہ چند روز میں اہم معاملات سامنے آئیں گے ، معظم علی کے معاملے پر پاکستان اور برطانیہ کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں ، چند روز میں اہم پیش رفت ہوگی ۔

وہ جمعہ کو روات کے علاقے چک بیلی میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹ کے معاملے پر دو بار میڈیا کو آگاہ کر چکا ہوں اس کی تحقیقات جاری ہیں ، ایف آئی اے انٹر پول سے بھی رابطے میں ہے اور وزارت داخلہ نے برطانوی محکمہ داخلہ کو بھی معاملے کی تحقیقات میں مدد کیلئے خط لکھ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹ کے خلاف مقدمات درج ہوچکا ہے ، مقدمے کے بعد مزید اس پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ ضروری نہیں کہ ایگزیکٹ کے خلاف ایک ہی ایف آئی آر درج ہو ، تفتیش کے بعد مزید مقدمات درج کرنا پڑے تو وہ بھی کریں گے ۔

چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ لیاری گینگ وار کا مرکزی ملزم عزیز بلوچ نظر میں ہے اب اسے بھاگنے نہیں دیں گے ، ایف آئی اے یو اے ای حکومت کو بھی اہم امور کے لئے خط لکھنے کو تیار ہے ۔ حماد صدیقی اور عزیز بلوچ کے چند روز میں اہم معاملات سامنے آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ کے رہنماء عمران فاروق کے قتل کے مرکزی ملزم معظم علی سے بھی تفتیش کا سلسلہ جاری ہے اور اس کے معاملے پر پاکستان اور برطانیہ کے درمیان معاملات بھی طے پاگئے ہیں ۔ معظم علی کے معاملے پر آئندہ چند دنوں میں اہم پیش رفت ہوگی ۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ رانا ثناء اﷲ کی وزیر کے عہدے پر بحالی معمولی بات ہے ۔