بھارتی وزیر دفاع کا پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان، معاملے کو عالمی سطح پر اٹھائیں گے: وزیر دفاع خواجہ آصف

muhammad ali محمد علی جمعرات 28 مئی 2015 23:58

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.28 مئی 2015 ء) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت وزیر دفاع کا پاکستان کیخلاف بیان انتہائی قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے حوالے سے وزیر دفاع کا اشتعال انگیز بیان انتہائی قابل مذمت ہے۔ اس معاملے کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے گا۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں دی جانی قربانیاں پورے خطے کے امن کیلئے دی گئی ہیں۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ کا آغاز حلف لینے سے قبل ہی کردیا تھا۔