انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے، اب سری لنکا کی ٹیم بھی آئے گی‘رانا مشہود،پاکستان میں آکر بہت خوشی ہوئی ہمیں بہترین سکیورٹی اور سہولتیں فراہم کی گئی ہیں‘چگمبورا ،تقریب میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی طرف سے زمبابوے اور پاکستان کے کھلاڑیوں کو سوئنیر پیش کئے گئے ، سپورٹس بورڈ پنجاب ،پی سی بی کے باہمی تعاون سے کرکٹ کی بحالی ممکن ہوئی‘ عشائیہ سے صوبائی وزیر کھیل کا خطاب

جمعرات 28 مئی 2015 23:38

انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے، اب سری لنکا کی ٹیم بھی آئے گی‘رانا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2015ء) صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم اور زمبابوے حکومت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے پاکستان کا دورہ کیا اورا ن کی محبت اورتعاون ہمیشہ یاد رکھیں گے زمبابوے کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کیلئے پنجاب حکومت نے فول پرو ف انتظامات کئے ہیں ،بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے اب پاکستان کیلئے کھل گئے ہیں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم بھی جلدپاکستان آئے گی ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے پی سی ہوٹل میں سپورٹس بوردڈ پنجاب کی طرف سے زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا رانا مشہود نے کہا مسلم لیگ رہنما میاں حمزہ شہباز شریف کی رہنمائی میں وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کیلئے مثبت سر گرمیوں کیلئے سہولتیں فراہم کی گئی اسی سلسلہ میں سپورٹس فیسٹیول 2011ء کا انعقاد کیا گیا جس میں 12لاکھ نوجوانوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد پنجاب یوتھ فیسٹیول 2012ء اور 2014 کا انعقاد کیاگیا جس میں 68 لاکھ نے شرکت کی جس پر پنجاب یوتھ فیسٹیول کو دنیا کا سب سے بڑا فیسٹیول قراد دیا گیا اس کی کامیابی کا سہرا ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور کے سر ہے ہم پاکستا ن کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کے شکر گزار ہیں پی سی بی اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہو گئی ہیں۔

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان ایلٹن چگمبورا نے اپنے خطا ب میں کہا پاکستان میں آکر بہت خوشی ہوئی ہمیں بہترین سکیورٹی اور سہولتیں فراہم کی گئی ہیں ہمیں امید ہے پاکستانی عوام کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی ہے ۔مستقبل میں بھی پاکستان کا دورہ کریں گے ۔،پاکستان کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ زمبابوے نے مشکل حالات میں پاکستان کا دورہ کیا ان کا یہ تعاون ہمیشہ یاد رکھیں گے پاکستانی اور زمبابوے عوام اب بھائی بن گئے ہیں۔

میں پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بہترین سکیورٹی فراہم کی میں شائقین کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے میچز میں بھر پور شرکت کی اور نظم وضبط کا مظاہر ہ کیا۔ تقریب کے آخر میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی طرف سے زمبابوے اور پاکستان کے کھلاڑیوں کو سوئنیر پیش کئے ۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور،صوبائی وزراء زعیم قادر ی، کرنل(ر) شجاع خانزادہ،چیئرمین پی سی بی شہریار خان ، انتخا ب عالم ،عبدالقادر سینئر صحافی ایاز خان،بیدار بخت بٹ، شوبز شخصیات فلم سٹار زیبا،علی ظفر،حامد علی خان،قومی کھلاڑیوں خواجہ ذکاء الدین، منظور جونیئر، شہباز سینئرخواجہ محمد جنید،، ثناء میر، بسمہ معروف، مدیحہ لطیف، شفیق چشتی، ارکان اسمبلی تیہ نون، عائشہ غوث پاشا، امریکی قونصل جنرل لاہورزاتھرے ہارکنریڈار ، امریکی سفارتکار بن فرنچ،قونصل جنرل چین لاہور، یوبورن اور دیگر نے شرکت کی