بلدیاتی انتخابات، پریزائڈنگ افسروں کو مجسٹریٹ کے اختیارات سونپ دیئے

انتخابی عمل میں مداخلت پر قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے ، کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالنے کی اجازت ہو گی

جمعرات 28 مئی 2015 22:55

بلدیاتی انتخابات، پریزائڈنگ افسروں کو مجسٹریٹ کے اختیارات سونپ دیئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نیخیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر پریزائڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات سونپ دیئے ہیں ۔ انتخابی عمل میں مداخلت کرنے والوں کو قید اور جرمانے کی سزا سنا ئی جاسکتی ہے ۔ انتخابی مہم بدھ اور جمعرات کے درمیانی شب ختم ہو گئی ہے ۔ صرف کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالنے کی اجازت ہو گی ۔

الیکشن کمیشں آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لئے تمام پریذائڈنگ افسران کو تین دنوں کے لئے مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات سونپ دیئے ہیں یہ اختیارات 29 مئی سے 31 مئی تک ہوں گے جس کے تحت پریزائڈنگ افسران پولنگ سٹیشنوں میں مداخلت اور انتخابی عمل پر اثر انداز ہونے والے شخص کو موقع پر قید یا جرمانے کی سزا دے سکتے ہیں اور سزائیں ناقابل ضمانت ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام پریزائڈنگ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ رکھنے والے شخص ووٹ ڈالنے کا اہل ہو گا تاہم اگر شناختی کارڈ زائد المیعاد بھی ہو چکا ہے تو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہو گی ۔ خیبرپختونخوا میں الیکشن مہم چلانے کی میعاد بدھ اور جمعرات کی شب 12 بجے ختم ہو گئی ہے الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق انتخابات کے موقع پر مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات کا استعمال صرف چند بار ہی ہوا ہے جبکہ پولنگ سٹیشنوں پر جھگڑوں اور مداخلت کی ہزاروں شکایات الیکشن کمیشن کو موصول ہوئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :