صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے بیلا روس کے صدر الیگزینڈر کے اعزاز میں عشائیہ، آرمی چیف کی بھی شرکت

muhammad ali محمد علی جمعرات 28 مئی 2015 22:55

صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے بیلا روس کے صدر الیگزینڈر  کے اعزاز ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.28 مئی 2015 ء) صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے بیلا روس کے صدر الیگزینڈر کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیلا روس کے صدر الیگزینڈر کے پاکستان آمد کے موقع پر صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عشائیہ میں آرمی چیف کی جانب سے شرکت کی گئی ہے جبکہ دیگر حکومتی اعلی حکام سمیت کئی ممالک کے سفیر بھی عشائیہ میں شریک ہیں۔

عشائیہ میں ارجنٹائن کے سفیر کی جانب سے آرمی چیف سے مصافحہ کرتے ہوئے نلتر سانحہ کا تزکرہ کیا گیا۔ ارجنٹائن کے سفیر کا کہنا تھا کہ شکر ہے کہ وہ حادثے میں بال بال بچ گئے جبکہ آرمی کا ان کے ساتھ سلوک قابل ستائش تھا۔ آرمی چیف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اچھا سلوک آپ کا حق ہے اور انہیں سانحہ نلتر پر دلی دکھ ہے۔