مصنوعی جزائر کی تعمیر پر امریکہ کی چین کو تنبیہ
چین کا متنازع علاقے میں اپنی حددو بڑھانے کا منصوبہ علا قا ئی سکیورٹی کیلئے خطر ہ ہے ،امریکی وزیرِ دفاع
جمعرات 28 مئی 2015 22:54
وا شنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) امریکہ نے چین کو خبردار کیا ہے کہ وہ جنوبی بحیرہ چین کے پانیوں میں مصنوعی جزائر کی تعمیر بند کر دے۔امریکی وزیرِ دفاع ایش کارٹر نے کہا ہے کہ چین کا متنازع علاقے میں اپنی حددو بڑھانے کا منصوبہ سکیورٹی کے بارے میں علاقائی اجماع سے متصادم ہے۔چین متنازع جنوبی بحیرہ چین میں ریتیلی چٹانوں پر مصنوعی جزائر تیار کر رہا ہے۔
انھوں نے یہ بات ہوائی میں ایشیا اور بحرالکاہل کے ممالک کے 11 روزہ دورے کے آغاز سے قبل کہی۔اپنے بیان میں ایش کارٹر نے کہا کہ ’ہم تمام تنازعات کا فوری اور دیرپا حل چاہتے ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ کوئی بھی دعویدار زمین حاصل کرنے کا عمل روک دے۔ ہم اس علاقے میں مزید عسکری سرگرمیوں کے بھی مخالف ہیں۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ ’جنوبی بحیرہ چین میں چین کے اقدامات نہ صرف ایشیا اور بحرالکاہل کے علاقے کی سکیورٹی سے متعلق عالمی معمولات سے متصادم ہیں بلکہ وہ خطے میں تنازعات کے بارے میں غیر جارحانہ رویہ رکھنے کے بارے میں علاقائی اجماع کے بھی خلاف ہیں۔
ایش کارٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ آنے والی دہائیوں میں بھی اس خطے میں مرکزی فوجی طاقت رہنا چاہتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ’چین کے اقدامات خطے کے دیگر ممالک کو نئی شکل میں اکٹھا کر رہے ہیں اور ان کا یہ مطالبہ بڑھتا جا رہا ہے کہ امریکہ ایشیا اور بحرالکاہل کے اس خطے میں اپنا کردار ادا کرے اور ہم ان کی یہ توقع پوری کریں گے۔ ہم آنے والی کئی دہائیوں تک اس خطے میں مرکزی فوجی طاقت رہیں گے۔‘ایش کارٹر دوسرے اعلیٰ امریکی عہدیدار ہیں جنھوں نے سپریٹلی جزائر کے بارے میں تشویش ظاہر کی ہے۔اس سے قبل امریکی وزیرِ خارجہ نے بھی چین کے دورے کے موقعے پر کہا تھاکہ چین جس سمت و رفتار سے جنوبی بحیرہ چین کے علاقوں پر اپنا دعویٰ پیش کر رہا ہے اس سے انھیں تشویش ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.