دشمن کے برقی اور مواصلاتی نظام کو تباہ کرنے والا ”خاموش میزائل“ تیار
چیمپ“ کو جدید ترین جنگی ہتھیار اور کسی قسم کا جانی نقصان پہنچائے بغیر ہی دشمن کے تمام برقی اور مواصلاتی نظام کو تباہ کردے گا،عسکری ماہرین
جمعرات 28 مئی 2015 22:52
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) امریکی فوج نے ایک ایسا میزائل تیار کیا ہے جس سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان پہنچائے بغیر دشمن کے برقی اور مواصلاتی نظام کو ناکارہ بنایاجاسکتا ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق امریکی فضائیہ نے جدید ترین اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کا حامل ایسا میزائل تیار کیا ہے جو اپنے ہدف کو انتہائی خاموشی سے نشانہ بناسکتا ہے جس کے نتیجے میں برقی مقناطیسی شعاعوں کے ذریعے وہاں موجود برقی اور مواصلاتی آلات کو ناکارہ بنادیتا ہے۔
اس ٹیکنالوجی کو ”کاوٴنٹر الیکٹرانکس ہائی پاورڈ مائیکرو ویو ایڈوانسڈ میزائل پروجیکٹ“ کا نام دیاگیا ہے جسے مختصراً چیمپ کہا جاتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے حامل میزائل کو خصوصی اسٹیلتھ لانچنگ پیڈز بلکہ طیاروں کے ذریعے بھی داغا جاسکتا ہے۔(جاری ہے)
عسکری ماہرین ”چیمپ“ کو جدید ترین جنگی ہتھیار قرار دے رہے ہیں جو مستقبل میں ہونے والی جنگوں کے دوران کسی قسم کا جانی نقصان پہنچائے بغیر ہی دشمن کے تمام برقی اور مواصلاتی نظام کو تباہ کردے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کاوٴنٹر الیکٹرانکس ہائی پاورڈ مائیکرو ویو ایڈوانسڈ میزائل پروجیکٹ جس قدر جدید اور پر اثر ہے اس کی ٹیکنالوجی کا حصول بھی اسی قدر آسان ہے، جسے دہشت گرد بڑی آسانی سے استعمال کرکے کسی بھی ملک کو مفلوج کرسکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.