ایم کیوایم نے شیڈوبجٹ 2015-16پیش کر دیا

بی آئی ایس پی کی جگہ ا سے انکم جنریشن پروگرام کانام دیاجائے،گیس قیمتیں اوربجلی گیس پرٹیکس کم ، 5فیصدملکی پیداوارصحت اور5فیصدتعلیم پرخرچ کی جائے میٹروبس اوردیگرتعمیراتی منصوبوں کوتوانائی پرترجیح،ٹیکس نیٹ ٹھیک کیا جائے نہ کہ ٹیکس کی شرح میں اضا فہ ،سندھ اوربلوچستان کے نمائندہ علاقوں کیلئے خصوصی پیکجزہونے چاہئیں ، پنجاب میں سرائیکی علاقوں پرخصوصی توجہ دی جائے، ۔ایف بی آرمیں کرپشن کے خاتمے کیلئے موثراقداما ت کئے جائیں ، شیڈو بجٹ میں تجاویز یہ بجٹ الطاف حسین کی فلاحی سو چ کا عکاس ہے ،اقتصادی راہداری مضبوط نہ ہوئی توپاکستان ترقی نہیں کرسکے گا، ڈاکٹرفاروق ستار کی دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس

جمعرات 28 مئی 2015 21:52

ایم کیوایم نے شیڈوبجٹ 2015-16پیش کر دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنونیئراوررکن قومی اسمبلی ڈاکٹرفاروق ستارنے ایم کیوایم کی طرف سے شیڈوبجٹ 2015-16پیش کرتے ہوئے کہاہے یہ بجٹ الطاف حسین کی فلاحی سوچ کی عکاسی کرتاہے ،اقتصادی راہداری مضبوط نہ ہوئی توپاکستان ترقی نہیں کرسکے گا،یہ بجٹ پاکستان کومعاشی اوراقتصادی خودمختاری کے راستے پرلائے گا۔

جمعرات کواسلام آبادمیں رکن قومی اسمبلی رشیدگوڈیل ،رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل ،سینیٹرمحمدعلی سیف،ممبرصوبائی اسمبلی سندارشداوررکن قومی اسمبلی خالدمقبول صدیقی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم شیڈوبجٹ پیش کرکے وفاقی وزیرخزانہ کومتبادل بجٹ اوربجٹ کی تجاویزدے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم گزشتہ 3سالوں سے شیڈوبجٹ پیش کررہے ہیں اوریہ ہماراتیسراشیڈوبجٹ 2015-16ء ہے جوالطاف حسین کی فلاحی سوچ کی عکاسی کرتاہے ،اوراس بجٹ کوالطاف حسین کے سات نکات کے مطابق بنایاگیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ہرسال معاشی استحکام کاایک پروگرام دیں اورایک ایسابجٹ ہوناچاہئے جوعوام دوست اورجوپاکستان کومعاشی اوراقتصادی خودمختاری کے راستے پرلائے ۔انہوں نے کہاکہ اس شیڈوبجٹ میں ہم نے تھائی لینڈ،ملائیشیا،انڈونیشیااوربنگلہ دیش کوماڈل بنایاہے جوگزشتہ 20سالوں میں ان ممالک کی مجموعی پیداوارکم تھی آج ان کی مجموعی قومی پیداوارپاکستان سے زیادہ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اس شیڈوبجٹ سے چیدہ چیدہ مقاصددرج ذیل ہیں ۔جس سے غربت کاخاتمہ ہوگا،پٹرول کی قیمتوں میں کمی سے ملک کی صنعتی ترقی میں اضافہ ہوگا،اسی طرح تیل کی قیمتوں میں کمی سے کرایوں میں کمی ہوگی اورچھوٹے منصوبوں میں انقلاب آئے گا۔انہوں نے کہاکہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی جگہ اس کوانکم جنریشن پروگرام کانام دیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ گیس کی قیمتوں کوکم کردیاجائے اوربجلی گیس پرٹیکس کوکم کیاجائے جبکہ اسی طرح یوٹیلٹی سٹور پر اشیاء کی قیمتوں کوبھی کم کرناہوگا۔

فاروق ستارنے کہاکہ 5فیصدملکی پیداوارصحت اور5فیصدتعلیم پرخرچ کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ میٹروبس اوردیگرتعمیراتی منصوبوں کوتوانائی پرترجیح دی جائے ۔انہوں نے کہاکہ ٹیکس نیٹ کوٹھیک کیا جائے نہ کہ ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ سندھ اوربلوچستان کے نمائندہ علاقوں کیلئے خصوصی پیکجزہونے چاہئیں ،جبکہ پنجاب میں سرائیکی علاقوں پرخصوصی توجہ دی جائے۔

انہوں نے کہاکہ نوجوانوں ،خواتین اورغیرمسلموں کوبھی اقتصادی ومعاشی پروگرام میں شامل کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ غیرترقیاتی اخراجات کم ہونے چاہئیں اورسادگی کواختیارکیاجائے ۔ایف بی آرمیں کرپشن کے خاتمے کیلئے موثراقدامات ہونے چاہئیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کوآمدنی اوراخراجات میں دوکھرب روپے کاجوخسارہ ہے اس کوکم کرناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے سرکل ریلوے منصوبوں کوپاک چین اقتصادی راہداری میں شامل کیاجائے ۔

آئین کے آرٹیکل 160جس میں فنانس ترامیمی بل سے متعلق ہے اس کوتبدیل کرنے کیلئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پیش کیاجائے ۔ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سندھ میں حکومت چھوڑنے کے بعدشہرمیں بحران آیاتھااورہم نے اس کی نشاندہی سندھ حکومت کوکی تھی اورہم نے عوام کاخیال کیا اوروزارت کانہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی میں بھی مشاورت کاعمل جاری رہے گا