` آل پاکستان انٹربورڈ فٹبال ٹورنامنٹ، پشاور ، بنوں اور مردان کی ٹیموں کی کامیابی `

جمعرات 28 مئی 2015 21:46

` آل پاکستان انٹربورڈ فٹبال ٹورنامنٹ، پشاور ، بنوں اور مردان کی ٹیموں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) آل پاکستان انٹربورڈ فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں گزشتہ روز تین میچز کھیلے گئے جس میں پشاور ، بنوں اور مردان کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کی ۔ پہلا میچ پشاور اور مالا کنڈ کے درمان ہوا جس میں پشاور نے 3-1 سے جیتا ۔ اس میچ میں محمد عثمان ، مبین اور رؤف نے ایک ایک گول کیا جبکہ مالا کنڈ کی طرف سے وقاص نے ایک گول کیا ۔

(جاری ہے)

دوسرا میچ سرگودھا اور مردان کے درمیان کھیلا گیا جس میں مردان نے 2-0 سے سرگودھا کو شکست دی ۔ مردان کی طرف سے خان اور محمد ظہور نے ایک ایک گول کیا ۔ تیسرا میچ بنوں اور ساہیوال کے درمیان کھیلا گیا جس میں بنوں نے 2-0 سے ساہیوال کو شکست دی ۔ بنوں کی طرف سے عمیر اور وقار نے ایک ایک گول کیا آل پاکستان انٹربورڈ فٹبال چیمپیئن شپ 31 مئی تک جاری رہے گا اس چیمپیئن شپ میں پورے ملک سے 7 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں مالا کنڈ ، سوات ، پشاور ، مردان ، ساہیوال ، بنوں اور سرگودھا شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :