رمضان المبارک کی آمد سے قبل یوٹیلٹی سٹورز کیلئے مہنگی چینی خریدنے کی تیاریاں

muhammad ali محمد علی جمعرات 28 مئی 2015 21:38

رمضان المبارک کی آمد سے قبل یوٹیلٹی سٹورز کیلئے مہنگی چینی خریدنے کی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.28 مئی 2015 ء) رمضان المبارک کی آمد سے قبل یوٹیلٹی سٹورز کیلئے مہنگی چینی خریدنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ای سی سی کی میٹنگ میں بتایا گیا ہے کے شوگر ملز کی جانب سےمارکیٹ ریٹ سے 4 روپے فی کلو مہنگی چینی فروخت کی جارہی ہے۔ مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 55 سے 58 روپے تک فروخت ہورہی ہی تاہم شوگر ملز مارکیٹ ریٹ سے زیادہ 60 روپے 40 پیسے فی کلو قیمت کی مانگ کر رہے۔ حکومت نے شوگر ملز سے چینی کی خریداری کیلئے یوٹیلٹی سٹورز کو 5 روپے فی کلو سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :