شہباز شریف کی جرمن زبان میں گفتگو پر جرمنی کے پارلیمانی وفد کی خوشگوار حیرت

جرمن وفد کی سربراہ اوردیگر اراکین نے وزیراعلیٰ کی جرمن زبان پر مہارت اور دسترس کی تعریف کی

جمعرات 28 مئی 2015 21:25

شہباز شریف کی جرمن زبان میں گفتگو پر جرمنی کے پارلیمانی وفد کی خوشگوار ..

لاہور ( `اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جرمن پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے اقتصادی تعاون و ترقی کی چیئر پرسن ڈگمر جی و ہرل کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے روانی کے ساتھ جرمن زبان میں گفتگو کی ،جس پر جرمنی کے پارلیمانی وفد کے اراکین نے خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی جرمن زبان پر مہارت اور دسترس کو سراہا۔

(جاری ہے)

جرمن وفد نے کہا کہ شہباز شریف کوجرمن زبان پربہت عبور حاصل ہے اورہمیں خوشی کے ساتھ حیرت بھی ہوئی ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے چیف ایگزیکٹونے جرمن زبان میں اتنی مہارت کے ساتھ گفتگو کی ہے۔وزیراعلیٰ نے جرمن وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران متعدد بار جرمن زبان میں گفتگو کی۔

متعلقہ عنوان :