سیاسی جماعتوں نے اقتصادی راہداری منصوبہ پر اتفاق سے قوم کو اتحاد کی خوشخبری سنائی ہے، پرویز رشید

منصوبے پر کسی قسم کا اختلاف رائے نہیں کیا جائے گا ، کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب

جمعرات 28 مئی 2015 21:14

سیاسی جماعتوں نے اقتصادی راہداری منصوبہ پر اتفاق سے قوم کو اتحاد کی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے اقتصادی راہداری منصوبہ پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے قوم کو اتحاد کی خوشخبری سنائی ہے ۔ اقتصادی راہداری منصوبے پر کسی قسم کا اختلاف رائے نہیں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 28 مئی کے دن کو پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا گیا ۔ 14 اگست کو پاکستان بنا اور 28 مئی 1998 کو ہمیشہ کے لئے محفوظ بنا دیا گیا ۔ آج اے پی سی میں پاکستان کو معاشی طاقت بنانے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے ہم سب کا فرض ہے کہ اپنے بچوں کو منافرت کی تعلیم سے محفوظ رکھیں

متعلقہ عنوان :