ڈی آئی خان : پولیس موبائل پر دہششت گردوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 مئی 2015 10:43

ڈی آئی خان : پولیس موبائل پر دہششت گردوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید

ڈی آئی خان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 مئی 2015 ء) : ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ، دہشت گردوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں پولیس اہلکار گشت پر تھے۔

(جاری ہے)

اسی دوران دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کے ساتھ دو راکٹ بھی فائر کئے۔ حملے میں 1اہلکار جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے، جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال ڈی آئی خان منتقل کیا گیا ہے۔ دوران علاج 1اہلکارزخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر علاج 2اہلکاروں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ عنوان :