آسٹریلوی ویب سائٹ ’’بزنس انسائڈر‘ ‘نے دنیا کی بہترین ایلیٹ فورسز کی فہرست شائع کر دی ‘ایس ایس جی سرفہرست

دوسرے نمبرپراسپین کی ’’نیول اسپیشل وارفیئرفورس‘ ‘تیسرے نمبر پرروس کا ’’الفا گروپ‘ ‘‘چوتھے نمبر پرفرانس کا’ ’نیشنل گینڈارمیری گروپ‘‘ پانچویں نمبر پراسرائیل کی ’’سائرت متکال‘‘چھٹے نمبر پربرطانیہ کی ’اسپیشل ایئرسروس‘، ساتویں نمبرپربرطانیہ کی ’’اسپیشل بوٹ سروس‘‘، آٹھویں نمبر پر’’امریکی نیوی سیل‘ ‘اورنویں نمبر پر’’امریکی میرین‘ ‘براجمان ہیں

بدھ 27 مئی 2015 22:23

آسٹریلوی ویب سائٹ ’’بزنس انسائڈر‘ ‘نے دنیا کی بہترین ایلیٹ فورسز ..

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) آسٹریلوی ویب سائٹ ’’بزنس انسائڈر‘ ‘نے دنیا کی بہترین ایلیٹ فورسز کی فہرست شائع کر دی ‘ فہرست میں پاکستان کے سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی)کو سرفہرست رکھا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی ویب سائٹ کے مطابق دوسرے نمبرپراسپین کی ’نیول اسپیشل وارفیئرفورس‘ ہے۔

تیسرے نمبر پرروس کا ’الفا گروپ‘ ہے، چوتھے نمبر پرفرانس کا’ نیشنل گینڈارمیری گروپ‘، پانچویں نمبر پراسرائیل کی ’سائرت متکال‘،چھٹے نمبر پربرطانیہ کی ’اسپیشل ایئرسروس‘، ساتویں نمبرپربرطانیہ کی ’اسپیشل بوٹ سروس‘، آٹھویں نمبر پر’امریکی نیوی سیل‘ اورنویں نمبر پر’امریکی میرین‘ براجمان ہیں۔

(جاری ہے)

دنیا بھر کی ایلیٹ فورسز میں پاک فوج کے اسپیشل سروسزگروپ کو یہ مقام ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دیگر ترقی یافتہ ممالک کی نسبت میسروسائل، کامیاب آپریشنز کے تناسب کی بناء پردیاگیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کے علاوہ اس فہرست میں کوئی بھی ترقی پذیرملک شامل نہیں ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج کا یہ خصوصی دستہ موسم کی سختی کو جھیلنے ، دشمن کے شدید حملے کو غیرموثر کرنے اور مشکل حالات سے نبرد آزما ہونے کیلئے تیار کیا جاتا ہے۔

ایس ایس جی کے نام سے پہچانا جانے والا یہ خصوصی دستہ ایسے دشوارگزارعلاقوں میں بھی ناقابلِ یقین کارنامے انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے جہاں کوئی اور شخص جانے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔پاکستانی افواج کا خصوص دستہ ایس ایس جی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بنا پردنیا بھرمیں مشہور ہے۔ ایس ایس جی کی تربیت کے دوران سب سے سخت مرحلہ 12 گھنٹوں میں 36 کلومیٹر کا مارچ اور بیس منٹ میں 5 کلومیٹر کی دوڑ ہے۔ حالیہ دنوں ایس ایس جی ملک کے اندر ریاست کے خلاف برسرِ پیکار شدت پسند عناصر کی سرکوبی میں مصروف ہے۔

متعلقہ عنوان :